اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کاروائی بین الاضلاعی سکوٹر گینگ کے3ملزم گرفتار،26کاریں،2موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور اسلحہ برآمد
دوران تفتیش ملزموں کا لاہور گجرات اور فیصل آباد کے علاقوں میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف
پیر 25 جنوری 2016 21:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے کار چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی سکوٹر گینگ کے3ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرایک کروڑ86لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ 26کاریں،2موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کار چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی اے وی ایل ایس اویس ملک کو ان ملزموں کی فوری گرفتاری کا ٹارگٹ دیا ۔
جنہوں نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں انچارج اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹاؤن سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے بین الاضلاعی سکوٹر کار چور وسنیچر گینگ کے سرغنہ دلاور عرف سکوٹر اور اس کے2 ساتھیوں نعیم عرف علی اور رفاقت علی عرف بھولو کو گرفتار کر کے ان ایک کروڑ86لاکھ روپے مالیت کی چھینی اور چوری کی گئی 26کاریں، 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.