لبنان ‘فلسطین اور اردن میں برفباری
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:57
عمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) بحیرہ روم کے ساحل سے ملنے والے ممالک کو سفید چادر نے اپنے دامن میں سمیٹ لیا ہے اور شمال مشرقی یورپ سے آنے والے ہوا کے کم دباوٴ نے لبنان کے بلند مقامات کو برف سے ڈھکے قدرتی فن پاروں میں تبدیل کردیا ہے۔ اس دوران بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے، جب کہ انتہائی تیز ہواوٴں کے نتیجے میں سمندری موجوں کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وسطی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر شام میں بھی اسی سے ملتے جلتے موسم کی آمد ہوچکی ہے جہاں شمالی علاقوں کی اکثریت برف میں ڈھک چکی ہے جب کہ جنوب کی جانب دیگر شہروں میں درجہ حرارت بڑی حد تک کم ہو کر 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح اردن کے بھی مخلتف علاقوں میں بالخصوص شام کے اوقات میں برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔
یہاں جامعات نے طلبہ کی سلامتی کے مقصد سے تعلیمی سیشن کو موٴخر کردیا ہے، جب کہ توقع ہے کہ برفانی طوفانی ہواوٴں کے نتیجے میں ملک میں صبح کے وقت کاروبار زندگی مفلوج ہوسکتا ہے۔فلسطین میں محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباوٴ کی شدت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران مغربی کنارے کے جنوب میں متعدد علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جب کہ رام اللہ، نابلس اور جنین کے شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید سردی اور آندھی اور طوفان کا بھی سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ برفانی طوفان رواں ہفتے کے اختتام سے قبل اپنی شدت میں کمی ہونے سے پہلے سعودی عرب کے شمالی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.