سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہمی وفاقی حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب
منگل 26 جنوری 2016 11:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے عدالت نے یہ جواب ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر طلب کیا ہے ۔
(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ذاتی طور پر پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو تین سینئر وکلاء کے کہنے پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے حالانکہ آئینی اور قانونی طور پر یہ گاڑی رکھنے کے مجاز نہیں ہیں ویسے بھی اب وہ سیاست میں آ چکے ہیں اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں اس لئے بطور سابق چیف جسٹس کے ان کو مراعات اور اس طرح کی گاڑی دیئے جانا خلاف قانون ہے ۔
گاڑی واپس لئے جانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔اس دوران عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ گاڑی دینے کا حکم دیا تھا اور عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی زیر التواء ہے اس پر عدالت نے اس انٹرا کورٹ اپیل کا سٹیٹس بھی طلب کیا ہے اور سماعت کل بدھ کو ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.