ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو ثابت کریں اس نے رقم
کسی جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی:کسٹم عدالت کے جج کے ریمارکس
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:21
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) ماڈل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو یہ ثابت کریں کہ ایان نے رقم کسی جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی۔
(جاری ہے)
ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائر کی جانے والی منی لانڈرنگ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے استفسار کیا کہ کیا ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ ثابت ہوچکی ہے؟ اگر نہیں ثابت ہوئی تو منی لانڈرنگ کی دفعہ کیسے لگائی جائے؟ یا پھر آپ یہ ثابت کریں کہ منی پروسیڈ آف کرائم یعنی کسی جرم کے تحت حاصل کی گئی تھی۔
ماڈل کے وکیل لطیف کھوسہ نے نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کے خلاف کیس اینٹی منی لانڈرنگ فہرست میں یکم اپریل 2015 کو شامل کیا گیا، کسٹم حکام نے یکم اپریل کو ریاست اور ایان علی کے ساتھ اپریل فول منایا، عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.