صدر ‘وزیر اعظم اور سیاسی رہنماؤں کا سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پراظہارافسوس
مرحوم کی ملک کیلئے گراں قدرخدمات پرخراج تحسین پیش کیا
منگل 26 جنوری 2016 14:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف اور سیاسی رہنماؤں نے سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کی ملک کیلئے گراں قدرخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے اپنے الگ الگ پیغام میں سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
صدرممنون حسین نے سابق وزیرخارجہ کی خارجہ امورکے لئے خدمات کوسراہا، جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان منجھے ہوئے سفارتکارتھے۔ سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی ملک کے لئے گراں قدرخدمات ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے مرحوم صاحبزادہ یعقوب علی خان کی ایک تجربہ کار سفارت کار کی حیثیت سے اور بیرون ملک مشنز میں تعیناتی کے دوران ملک کے لئے شاندار خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے الله تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب خان ایک تجربہ کار سفارت کار تھے، ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کو ان کی قومی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.