این اے122:الیکشن ٹریبونل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی
صرف الزامات کی بنیاد پر نتائج کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ،جج
منگل 26 جنوری 2016 14:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔ تحریک انصاف کے علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما سردار ایاز صادق کی ضمی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تحریک انصاف کے راہنما علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے راہنما سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا علیم خان نے درخواست میں یہ الزام لگایا تھا میں این اے 122 میں 30 ہزار ووٹوں کی منتقلی کی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے جس پر ایاز صادق کے وکیل نے سب الزام مسترد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات سے الیکشن کو غلط نہیں کہا جا سکتا ۔
دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے جج نے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر جیت کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ،علیم خان کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.