امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل تحسین ہے‘ نعیمین ایسوی ایشن
محفو ظ اورمضبوط پاکستان کی تشکیل کیلئے اتفاق واتحاد اوراخوت وبھائی چارے کاراستہ اختیا رکرناہوگا ‘ پروفیسر لیاقت علی صدیقی
منگل 26 جنوری 2016 19:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وطن عزیز میں امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل تحسین ہے،محفو ظ اورمضبوط پاکستان کی تشکیل کے لئے اتفاق واتحاد اوراخوت وبھائی چارے کاراستہ اختیا رکرناہوگا۔ان خیالا ت کااظہارمرکز ی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی نے نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے مزید کہاکہ دنیا سے نفرتوں کے خاتمے اور الفت ومحبت کے فروغ کیلئے دینی اسکالر ز اپنا کردار ادا کر یں ۔ سر حد پاربیٹھی دشمن قوتیں پاکستان کو قومیت اورلسانیت کے نام پر تقسیم کرنے کی ناکام سازش پرعمل پیراہیں۔(جاری ہے)
پاکستان دشمن عناصروطن عز یز میں اندرونی اورخلفشار اورانتشار برپا کرناچاہتے ہیں۔ہمیں بحیثیت پاکستانی متحد ہوکرآگے بڑھناہوگا۔
پوری قوم دہشتگر د ی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم اپنے محسنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ سامراجی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ملکی سا لمیت اور حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے ،گمراہ لوگ قوم کے معماروں پر حملے کر کے سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ ہم چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور انکے محافظ کو بھی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.