سندھ اسمبلی کی قرار داد پر وفاقی حکومت کی طرف سے عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق ایک تحریک استحقاق سندھ اسمبلی منظور کر لی
منگل 26 جنوری 2016 21:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی کی قرار داد پر وفاقی حکومت کی طرف سے عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق ایک تحریک استحقاق منگل کو سندھ اسمبلی منظور کر لی اور اس تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا، استحقاق کمیٹی وفاقی حکومت کے استفسار کرے گی کہ اس نے سندھ اسمبلی کی قرار داد پر کیا کارروائی کی گئی ۔ تحریک استحقاق متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن محمد حسین خان نے پیش کی تھی ۔
تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی نے 24 اکتوبر 2015 ء کو مفاد عامہ میں ایک قرار داد منظور کی تھی ، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت پنجاب کی صنعتوں کے زہریلے پانی کو سندھ میں آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے لیکن وفاقی حکومت نے اس قرار داد پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا ۔(جاری ہے)
محمد حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس قرار داد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔
زہریلے پانی سے سندھ میں زندگیوں کو خطرہ ہے لیکن وفاقی حکومت کوئی نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ سینئر وزیر برائے تعلیم و پارلیمانی نثار احمد کھوڑو نے اس قرار داد کی حمایت کی اور کہا کہ اس پانی کی وجہ سے سندھ خصوصاً گھوٹکی اور سکھر کے اضلاع کی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے ۔ سینئر وزیر کی یہ تجویز اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی اور تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپر دکر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.