سوات ایکسپریس وے منصوبے پر عملی کام کا آغاز اس جون میں کیا جائیگا،پرویزخٹک
نجی سرکاری شراکت سے تعمیر ہونیوالے منصوبے کا ٹینڈر پہلے ہی مشتہر کیا جاچکا ،کئی فرموں نے منصوبے کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں،وزیراعلی کوبریفنگ
منگل 26 جنوری 2016 21:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز اس جون میں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منصوبے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر ایوب ، چیف سیکرٹری ،اے سی ایس، ایم ڈی پراونشل ہائی وے اتھارٹی ، ایم ڈی بینک آف خیبر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ نجی سرکاری شراکت سے تعمیر ہونے والے منصوبے کا ٹینڈر پہلے ہی مشتہر کیا جاچکا ہے کئی فرموں نے منصوبے کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں جبکہ ان میں سے موزوں فرم کے انتخاب پر کام ہورہاہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے منصوبے کے خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور منصوبے کیلئے نجی سرکاری شراکت کا طریق کار وضع کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی منظوری دے دی واضح رہے کہ 81 کلومیٹر لمبا سوات ایکسپر یس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے شروع ہو کر پشاور موٹروے کو چکدرہ سے ملائے گا اور اس سے ملاکنڈ ڈویژن تک سڑک کے ذریعے رسائی آسان ہو جائے گی بینک آف خیبراس کی تعمیرمیں معاونت کرے گا جبکہ نجی فرم اس کی ڈیزائننگ، تعمیر اوردیکھ بھال کی ذمہ دار ہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.