سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کی تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی
سندھ میں دیانت دار اور پیشہ ور اردو بولنے والے ( مہاجر ) سرکاری افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے،محمد حسین کا موقف
منگل 26 جنوری 2016 21:25
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں منگل کو متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن محمد حسین خان کی تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی ، جس میں کہا گیا کہ صوبہ سندھ میں دیانت دار اور پیشہ ور اردو بولنے والے ( مہاجر ) سرکاری افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اس تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ میں کسی کے ساتھ امتیاز یا تعصب نہیں برتا جا رہا ہے ۔
تبادلوں و تقرریوں کو یہ رنگ نہ دیا جائے ۔ محمد حسین خان نے اپنی تحریک التواء کی تائید میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ سات سال سے مہاجر افسروں کو تیزی سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ سیکرٹریز ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایڈمنسٹریٹرز سمیت دیگر اہم عہدوں پر 90 فیصد دیگر زبانیں بولنے والے لوگ ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔
آخر ایک طبقے کی حق تلفی کیوں کی جا رہی ہے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ محرک نے ایسے افسروں کے ناموں اور تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت دیا ہے ۔ پاکستان بنے ہوئے 68 سال ہو گئے ہیں ، جو لوگ اس وقت آئے تھے ، وہ مہاجر تھے ۔ اب مجھے مہاجر لفظ پر اعتراض ہے ۔ یہاں کام کرنے والے سب افسران سندھ اور پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ سندھ کثیر اللسانی صوبہ ہے ۔ یہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ہیں لیکن ملازمت دیتے ہوئے یا تقرریاں کرتے ہوئے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون کیا زبان بولتا ہے ۔ حکومت نے زبان کی بنیاد پر کسی کو رکھنے یا ہٹانے کی پالیسی نہیں بنائی ہے ۔ محمد حسین خان نے کہا کہ کمشنر کراچی کے عہدے پر گریڈ 21 کے آفیسر کو ہٹا کر جونیئر آفیسر کو رکھا گیا ہے ۔ میرے پاس ان مہاجر افسروں کی فہرست ہے ، جنہیں ہٹایا گیا ہے ۔ میں نے جب ڈومیسائل اور پی آر سی بنوایا تھا تو مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ میرے والدین کہاں سے آئے ہیں ۔ میں نے مقابلے کے دو تین امتحان دیئے لیکن مجھے منتخب نہیں کیا گیا ۔ نادرا کے آفس میں آج بھی پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے آپ کے والدین کہاں رہتے تھے ۔ اس لیے ہم نے مہاجر کے مقدس لفظ کو سینے سے لگایا ہوا ہے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی گریڈ 22 میں ترقی ہو گئی تھی اور یہ عہدہ گریڈ 21 اور 22 کا ہے ۔ کمشنر کراچی کے عہدے پر کئی اردو بولنے والے رہے ہیں ۔ سندھ میں رہنے والے سب برابر کے حقوق رکھتے ہیں ۔ پاکستان کا آئین سب کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے رولنگ دیتے ہوئے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.