روس کے صدارتی ترجمان کا امریکہ کے الزامات پر شدید ردعمل‘بلاثبوت الزامات لگانا ان کے اپنے کردار کو مشکوک بناتا ہے:دمتری پسکوو
میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 11:00
ماسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) روس کے صدارتی ترجمان دمتری پسکوو نے امریکہ کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پرالزامات پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت مالیات کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پر بلا ثبوت الزام لگانا بذات خود اس ادارے کو دھندلاتا ہے اور ثبوت کا متقاضی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی وزارت مالیات سے ثبوت طلب کرنے کا تقاضا نہیں کریں گے کیونکہ اگر وہ اس طرح کسی ثبوت کے بغیر الزام لگاتے ہیں تو ان کا اپنا ادارہ مشکوک ہوتا ہے۔
یہ ہمارا کام نہیں کہ ثبوت طلب کریں بلکہ اس ادارے کا فرض ہے کہ کوئی ثبوت دے کر ثابت کرے کہ وزارت مالیات کے ترجمان کا بیان محض خالی الفاظ پر مشتمل نہیں۔اس سے پہلے غیر ملکی ذرائع ابلاغ عامہ نے بتایا تھا کہ اس میں امریکہ کی وزارت مالیات کے ترجمان ایڈم شوبن جو اپنے ملک کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا معاملہ دیکھتے ہیں، نے صدر روس کو بدعنوانی میں لتھڑا ہواشخص قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بارے میں ایک عرصے سے جانتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.