بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ایک ملزم مہندر خان کی لاش بدھ کی صبح لواحقین نے وصول کرلی
عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 11:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ایک ملزم مہندر خان کی لاش بدھ کی صبح لواحقین نے وصول کرلی ہے۔ دیگر 3 لاشیں کراچی کے سرد خانے میں لواحقین کی منتظر ہیں۔فرنٹیئر کور ترجمان کے مطابق کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گذشتہ روز ویندر کی ممبار ندی میں ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بم برا?مد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
چاروں ملزمان کی لاشیں کراچی میں ایدھی سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھیں۔ جن میں سے 2کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ مہندر خان کی لاش بدھ کی صبح اس کے قریب عزیز احمد خان نے وصول کرلی جسے تدفین کے لئے ویندر لے جایا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق مہندر خان کئی دن سے لاپتہ تھا جسے کئی تلاش کیا جارہا تھا۔ مہندر خان کی ایف سی سے مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر لواحقین مشتعل تھے۔ اس کارروائی میں ہلاک خدا بخش سمیت دیگر 3 افراد کی لاشیں کراچی کے سرد خانے میں موجود ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.