اوریگن: وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ملیشیا کے سربراہ گرفتار
بدھ 27 جنوری 2016 11:43
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) امریکی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ملیشیا کے سربراہ ایمون بنڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔اس فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ مسلح گروپ اوریگن میں ایک وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ہے۔امریکی پولیس نے بتایا کے ملیشیا کے سربراہ ایمون بنڈی کے ساتھ پانچ دیگر افراد بھی ٹریفک کی چیکینگ میں پکڑے گئے ہیں تا ہم یہ واضح نہیں کہ آیا پولیس کے اس آپریشن میں وائلڈ لائف کی پناہ گاہ سے ان لوگوں کا قبضہ ختم ہوا ہے یا نہیں۔
بنڈی کی سربراہی میں خود ساختہ ملیشیا نے رواں ماہ کے اوائل میں وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قبضہ کر لیا تھا۔امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 40 سالہ بنڈی کو شاہراہ 225 پر ایک ٹریفک سٹاپ میں گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ اس کے 43 سالہ بھائی رائن بنڈی، 44 سالہ برائن کیوالیئر، 59 سالہ شوانا کوکس، اور 32 سالہ رائن ویلن پین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اوریگن کی پولیس اور ایف بی آئی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مالہیئر نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج پر قابض مسلح گروپ کے کئی افراد کوگرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی میں ایک شخص مارا گیا۔ ’ہم لوگ اس کے بارے میں طبی جانچ سے قبل کوئی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.