مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کرنے کیلئے صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند کر دیا گیا ‘ جواد اکرام
بدھ 27 جنوری 2016 16:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ مون سون شروع ہو نے سے قبل فلڈ پلان کی تیاری کا عمل شروع کر ے ، مستقبل میں ایسی حکمت عملی اپنائی جائے کہ سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف مہیا کیا جا سکے،فلڈ پلان کی تیاری کے عمل میں نئے لوکل گو ر نمنٹ سسٹم کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کے کمیٹی روم میں ڈی جی خان، بہاولپور اور فیصل آباد کے ڈویژن انتظامیہ کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اس موقعہ پرپی ڈی ایم اے کے ڈا ئریکٹر آپریشن محمد سجاد،نثار احمد ثانی ،اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈایریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا کہ رواں ماہ سے صوبہ کے تمام اضلاع میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دے دی گیا ہے۔
جس کے تحت تمام اضلاع میں فوکل پرسن، کنٹرول رومز کے علاوہ15مارچ تک مکمل تیاری بارے رپورٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ سیلاب کی مناسبت سے کسانوں کی فصلوں، مال و مویشیوں اورگھر وں کو محفوظ رکھنے کیلئے قبل از وقت مربوط انداز میں تیاریاں مکمل کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر کم از کم نقصانات کا اندیشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رود کوہیوں پر خاص نظر رکھی جائے تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی پانی کے بہاؤ سے کم سے کم نقصان کا سامنا ہو۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.