سپن اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں ،کارلوس موریلز
بدھ 27 جنوری 2016 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان میں تعینات سپین کے سفیر کارلوس موریلز نے کہا کہ سپین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا پاکستانی تاجر برادری سپین کے ساتھ تجارت کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس کی معیشت کی طرف راغب کر سکتی ہیں کیونکہ پاکستان ایک نوجوان آبادی والا ملک ہے جس کے پاس وافر مقدار میں قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں اور جو صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے تاہم بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں پایا جانے والا غلط تاثر اس کی معیشت کی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے لہذا سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کو اپنا امیج بہتر کرنے پر ترجیحی توجہ دینا ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.