جماعت اسلامی کا 29جنوری تا 5فروری ’’ہفتہ یکجہتی کشمیر ‘‘ منانے کا اعلان
29جنوری کو جمعہ میں ملک بھر کے خطباء و آئمہ کرام اپنے خطبات میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے‘ سراج الحق
بدھ 27 جنوری 2016 18:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی نے 29جنوری تا5فروری ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں 29جنوری کو جمعہ میں ملک بھر کے خطباء و آئمہ کرام اپنے خطبات میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے اور کشمیر کی آزادی کیلئے مساجد میں دعائیں کی جائیں گی ۔
30جنوری تا 2فروری مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنسز،سیمینارز اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کے ورثا اور خاندانوں کے ہمراہ مختلف پروگرامات کئے جائیں گے ۔3اور 4فروری کو وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوتھ پاکستان ریلیوں کا انعقاد ہوگا اور 5فروری جمعۃ المبارک کو صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی صدر مقامات پر عوامی ریلیوں کا انعقاد ہوگا جن میں خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت ہو گی،ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی یکجہتی ٔ کشمیر کے پروگرامات میں شریک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.