وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 کے اہم خد و خال کا تفصیلی جائزہ
آن جاب ٹریننگ اوراپرنٹس شپ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، فنی تربیت حاصل کرنے والوں کا جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے،وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب ترقیاتی سٹرٹیجی کے تناظر میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 کے اہم خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوانوں کو ملکی اورغیر ملکی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند فورس بنانا وقت کا تقاضا ہے-پنجاب حکومت نے تین برس میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اوراس ہدف کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو جانفشانی سے کام کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے اور سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور مربوط کوارڈینیشن ہو گی اور اس اقدام سے فنی تربیت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی-انہوں نے کہا کہ کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے اساتذہ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس ضمن میں اساتذہ کی تربیت کے ساتھ انہیں جدید علوم سے روشناس کرانے کی بھی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.