اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن کی کاروائی ٹونی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار ،35موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد
جمعرات 28 جنوری 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹونی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی 35موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر لاہور کی سپیشل ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اویس ملک کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ جنہوں نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں انچارج اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ بشارت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے ٹونی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عثمان علی عرف ٹونی اور اس کے ساتھی سلطان احسن عرف ڈہلو کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی 35موٹر سائیکلیں ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.