نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل آج رات آکلینڈ میں کھیلا جائیگا
ہفتہ 30 جنوری 2016 12:44
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو ایڈن پارک ‘آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ‘میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ‘ولنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستانی کو 70 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی جبکہ نیپئر میں شیڈول دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا ادھرقومی ٹیم کے کپتان اظہر علی خان نے کہاہے کہ آخری میچ جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ماضی میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائینگے ۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باؤلر حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ، تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ آل راوٴنڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.