شہدادپور کے نواحی گاؤں گلی مگسی میں قائم سکول میں گزشتہ 15برس سے بند

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:43

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) شہدادپور کے نواحی گاؤں گلی مگسی میں قائم اسکول میں گزشتہ 15برس سے بند ہے،1993ء میں اسکول کی بلڈنگ تعمیر کرکے اساتذہ مقررکئے گئے تھے تاہم چند سال کے بعد تمام اساتذہ نے اپنااپنا تبادلہ کرالیا،گاؤں کے رہائشیوں نیک مرد اعجاز مگسی ،ذوالفقار مگسی اور نوید نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ متعدد بار ڈی سی سانگھڑ ای ڈی اوسانگھڑ اور ایس ڈی اوشہداد پور کوتحریری درخواست دے چکے ہیں مگراب نہ تو تقررکیاجارہا ہے اورنہ ہی اسکول کھولا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے 170طالب علم دیگر دوردرازعلاقوں میں تعلیم کی حصول کے لیے جاتے ہیں،انہوں نے وزیراعلی ،صوبائی وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں مذکورہ اسکول فوری طورپراساتذہ مقررکرکے فرنیچر بھی دیا جائے تاکہ معصوم بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :