بہتر حکومتی نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ، مالیاتی نظم و نسق میں بہتری سے بجٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 30 جنوری 2016 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر حکومتی نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاز شواب نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ، مالیاتی نظم و نسق میں بہتری سے بجٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ وہ ہفتہ کو ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹس(سافا) کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ سافا ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ بہتر حکومتی نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیورس میں کلاز شواب نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے ۔ مالیاتی نظم ونسق میں بہتری سے بجٹ خسارے میں بتدریج میں کمی آرہی ہے ۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں قابل ذکر کمی آئی ہے ۔
دنیا بھر کے 22 بڑے مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کو تسلیم کیا ہے ۔ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ توانائی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو گیا ۔ توانائی بحران کے حل کے لئے سنجیدہ حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکے ہیں ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہو گا اور اس سے علاقائئی روابط بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بھی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیںمزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.