جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب
اتوار 31 جنوری 2016 14:12
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' دی ہوٹل شو '' میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
(جاری ہے)
تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 17 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ہوٹل ٹیکسٹائلز، تولئے، پردے، بسترے کی چادریں، یونیفارمز، ایپرن، ٹیبل کلاتھ، مشینیں، مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور کٹلری سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں شرکت سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلہ 19مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.