اسلام آباد، علی پورفراش سے آٹھ سالہ معذوربچی کو اغواء کرلیاگیا
پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچی کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز
اتوار 31 جنوری 2016 17:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ علی پورفراش سے آٹھ سالہ معذوربچی کو اغواء کرلیاگیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے بچی کی بازیابی کے لئے کوششیں تیزکردی ہیں۔معلوم ہواہے کہ علی پورفراش کی رہائشی خاتون ساجدہ نصیرجوکہ غیرسرکاری تنظیم چیئرپرسن بھی ہیں کی آٹھ سالہ معذوربچی مریم خان کو گزشتہ روز علی پورفراش سے اغواء کرلیاگیا۔
پولیس نے تین ملزمان ہمایوں خان،محمدرزاق اورنازک چن کو گرفتارکرلیاہے۔تاہم بچی کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔معلوم ہواہے کہ ملزم ہمایوں خان قبل ازیں بھی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہاہے جوبچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان کو شہرکے ایک قبضہ مافیاکی سرپرستی بھی حاصل ہے۔(جاری ہے)
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیاہے۔
ساجدہ نصیر نے رابطہ پر بتایاکہ میری آٹھ سالہ معذوربچی مریم کو 29جنوری کو اغواء کیاگیاہے۔ملزمان گرفتارتو ہوگئے ہیں لیکن بچی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں جوپہلے بھی مقدمات میں جیل کاٹ چکے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے بچی کی باحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔اس کیس کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی خرم اسلم نے بتایا کہ پولیس نے مدعیہ کی درخواست میں نامزدکئے گئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے۔انشاء اللہ بہت جلد مغویہ کو بھی بازیاب کرلیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.