الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں ضمنی انتخابات کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی
پیر 1 فروری 2016 12:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ضمنی انتخابات کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی جبکہ تحریک انصاف کو ووٹوں تک رسائی کی اجازت دیدی گئی‘ علیم خان کا ووٹوں سے متعلق کیس میں جمع کرایا گیا بیان حلفی غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا گیا۔
پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی سربراہی میں بینچ نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن نے نادراکو ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کالعدم قرار دینے کا اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔
عبدالعلیم خان کی دوسری درخواست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے انہیں ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی دیدی ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوآرٹیکل 19 کے تحت ووٹوں کی منتقلی کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت ہے اور وہ ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ چیک کرواسکتی ہے۔2015ء میں رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز کا ریکارڈ اور 2013 اور 2015 کی لسٹوں کا فرق بھی پی ٹی آئی کو بتایا جائے۔ فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ ووٹرز کی تفصیلات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے لی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان نے ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے غلط بیان حلفی جمع کرایا ہے ریکارڈ کے مطابق علیم خان کا ووٹوں کی منتقلی کا الزام غلط ثابت ہوا۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن غلط بیان حلفی جمع کرانے پر کارروائی کا حق رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.