بینک ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
حکومت توانائی کی قلت دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرہی ہے، سال دوہزار اٹھارہ تک دس ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، اسحاق ڈار
پیر 1 فروری 2016 14:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء)بینک ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں انتیس فروری تک توسیع کردی گئی، وزیر خزانہ کہتے ہیں بہترین پالیسیوں کے باعث معاشی ترقی کی شرح سات فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
(جاری ہے)
رواں مالی سال نان فائلرز کے لئے بینک ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا تھا، تاجروں کے احتجاج کے بعد کم کر کے اعشاریہ تین فیصد کردیا گیا، اور اس میں کئی بار توسیع کی گئی، اور اب اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے انتیس فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیکس گزاروں کی سہولت کی خاطر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بھی ایک ماہ کے لئے بڑھادی گئی، اب ٹیکس ریٹرنز انتیس فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کی قلت دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرہی ہے، سال دوہزار اٹھارہ تک دس ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سات فیصد اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.