چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان
ہمار ا لائحہ عمل وہی ہے، لاٹھیاں کھانے کو تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے لازمی سروس قانو ن لاگو کرنے کا یقین نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کاپورا حق ہے ۔
ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے ،لاٹھیاں کھانے کوبھی تیار ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ اس مسئلے کے حل کا بہترین طریقہ ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکومت اور قوم پر بوجھ نہیں ہے۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی صورت نہیں رُکے گا۔(جاری ہے)
ہمارا کل کا لائحہ عمل برقرار ہے اور ہماریڈیڈلائن بھی وہی ہے جس کا اعلان کیا گیا تھا۔
شیڈول کے مطابق آئندہ کل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن بند کر دیں گے ۔ اگر حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نوازشریف نے لازمی سروس ایکٹ 1952کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا کوئی ملازم یا اہلکار احتجاج یا مظاہرہ نہیں کر سکتا،بصورت دیگر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.