خوراک سے متعلق امور اور اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کیے جائیں ، 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں
صوبائی وزیر زراعت سردار علی نواز مہرکا سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال
پیر 1 فروری 2016 22:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر نے کہا ہے کہ خوراک سے متعلق امور اور اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کیے جائیں ۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں، وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔
وزیر زراعت نے بتایا کہ صوبے میں چار فرٹیلائزر فیکٹریز ہیں ۔ ان میں اینگرو فرٹیلائزر کمپنی ڈہرکی ( پرانی ) ، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی ڈہرکی (نئی ) ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور خاص ماتھیلو اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کراچی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرم کشن دوائیں فروخت کرنے والی 98 رجسٹرڈ کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔(جاری ہے)
غیر رجسٹرڈ کمپنیاں بھی کام کرتی ہیں ۔
ان کے خلاف شکایات ملنے پر کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ سندھ میں زرعی ریسرچ کے اداروں میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے لوگ بھی کام کرتے ہیں ۔ ریسرچ کے لیے بجٹ بہت کم ہے ۔ حکومت سے درخواست کریں گے کہ وہ بجٹ میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں مختلف فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار پنجاب سے زیادہ ہے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ زرعی دوائیں اور بیچ فروخت کرنے والی کوئی کمپنی سندھ میں زرعی ریسرچ کے لیے فنڈز نہیں دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 50 ملکوں کو آم برآمد کیا جاتا ہے ۔ ملک میں آم کی کل پیداوار 16 لاکھ ٹن ہے ۔ اس میں سے صرف 85 ہزار ٹن برآمد کیا جاتا ہے ۔ سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کو 32 ہزار ٹن ، سعودی عرب کو 10 ہزار ٹن ، برطانیہ کو 12 ہزار ٹن اور بیلجیئم کو 10 ہزار ٹن آم برآمد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آم اور دیگر پھلوں کی برآمد کے لیے کولڈ اسٹوریجز اور دیگر سہولتیں نہیں ہیں ۔ یہ سہولتیں میسر ہوں تو برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پھلوں کی نمائش منعقد کرنے کے لیے بھی فنڈز نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے ۔ وفاقی حکومت نے فوڈ سکیورٹی کے نام سے ایک نئی وزارت قائم کر دی ہے ۔ خوراک سے متعلق امور صوبوں کو منتقل کیے جائیں اور انہیں برآمدات کی بھی اجازت دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.