تمام غیر سیاسی ہتھکنڈوں کے باجودہ جمہوری قوتیں آئین جمہوریت پر پارلیمنٹ کے محافظ کا کردار ادا کررہی ہیں،پاکستان کا روشن مستقبل اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے
سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کابیان
منگل 2 فروری 2016 14:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تمام غیر سیاسی ہتھکنڈوں کے باجودہ جمہوری قوتیں آئین جمہوریت پر پارلیمنٹ کے محافظ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ پاکستان کا روشن مستقبل اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے ۔
(جاری ہے)
سرکاری چھتری کے سائے تلے اور اداروں کے نام پر خوف پھیلا کر عوام کو محکوم بنانے کا وقت گزر گیا ہے عوامی مینڈیٹ کے احترام کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔
جمہوری قوتوں نے آئینی ترامیم کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم صوبائی خود مختاری کاحق دے کر قومی فرض ادا کیا ہے ۔نیئر بخاری نے مزید کہا کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ واریت ، آمرانہ ادوار کی سوغاتیں ہیں ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے قائدین اوراکابرین قومی یکجہتی میں بھرپور کردار ادا کریں آمرانہ ادوار کی ظالمانہ ، جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے وفاق کوکمزور کیا گیا ۔جمہوری حکومتوں میں وفاق مضبوط عوام بااختیار ملک محفوظ ہوا ۔مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.