امریکا کشمیرکی آزاد ی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،افتخار حسین
منگل 2 فروری 2016 16:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدر افتخار حسین نے مقبوضہ کشمیرمیں طویل عرصے سے جاری بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کشمیرکی آزاد ی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،مقبوضہ کشمیرکی آزادی پاکستان کی بقا وسلامتی کیلئے ناگزیرہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے بغیرپاکستان نامکمل ہے اورکشمیر کامسئلہ حل کیے بغیرجنوبی ایشیا میں پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا ،کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں اورتنظیمیوں کی بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے سنگین مظالم پر خاموشی شرمناک ہے بھارت برسوں سے مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے ، امن کے ٹھیکیداروں نے کشمیریوں کے قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی ترقی کا راز مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں پوشیدہ ہے لیکن بھارت امریکی آشیر باد سے کشمیر کے مسئلہ کے حل میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.