پی آئی اے کے ملازمین اور پولیس میں تصادم میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں ایک اور پی آئی اے ملازم جان کی بازی ہار گیا
ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:06
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء )کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین اور پولیس میں تصادم میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں ایک اور پی آئی اے ملازم جان کی بازی ہار گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ12 زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سہیل بلوچ نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین پر گولیاں رینجرز نے چلائیں جبکہ ترجمان رینجرز نے فائرنگ کرنے کی تردید کی ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ پولیس کو معلوم نہیں کہ مظاہرین پر گولیاں کس نے چلائیں خول سے فائرنگ کرنے والوں کا پتا چلائیں گے۔
نجی ہسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہوئے ایک شخص کی شناخت عنایت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ادھر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں فائرنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی 4 افراد لائے گئے ،ایک زخمی کو پیٹ اور دوسرے کو بازو میں گولی لگی ہے، زخمیوں کا ڈان نیوز کا کیمرا مین شفیق بھی شامل ہے۔دریں اثناء انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے کراچی بیورو کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی شناخت عنایت رضا اور سلیم اکبر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
مقامی ہسپتال میں دوران علاج عنایت رضا دم توڑ گیاجوپی آئی کے شعبہ مواصلات میں اسسٹنٹ منیجر تعینات تھا جبکہ جناح ہسپتال میں پی آئی اے کا ایئر کرافٹ انجینئر سلیم اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دونوں افراد کی لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.