کفرٹوٹا خدا خداکرکے:پنجاب کی اپوزیشن جماعتیں آخرکارسٹرکوں پر نکل آئیں
اورنج ٹرین منصوبے کو موجودہ شکل میں قبول کرنے سے انکار
ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء ) پنجاب حکومت کے خلاف پہلی بار تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر سڑکوں پرنکل آئیں، اورنج ٹرین منصوبے کو موجودہ شکل میں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے5 مطالبات پیش کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قائد اعظم، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا۔
پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلا ف نعرے بازی کی۔پنجاب حکومت کے خلاف پہلی بار کئے جانے والے مشترکہ احتجاجی مارچ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ شہر لاہور، اسکے حسن اور اسکے قدیمی ورثے کو تباہ کر رہا ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے باعث دس لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ اورنج لائن منصوبے کے لئے کن شرائط پر قرض لیا گیا ہے اور اسکی ادائیگی کب اور کیسے ہو گی۔ متحدہ اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز اورنج ٹرین پر خرچ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔متاثرین کو انکی جائیداد کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے پچیس فیصد زائد ادا کی جائے۔ ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ اگلے مرحلے پر جمعرات کو اپوزیشن کے تمام ارکان اسمبلی نے مال روڑ پر مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے بعد مرکزی قیادت کو اورنج ٹرین مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ متحدہ اپوزیشن نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو عدالتوں سے رجوع کرنے سمیت تحریک میں شدت لائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.