پشاور : نواز شریف جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں جو ملازمین پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 13:36
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چڑیا گھر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پشاور سے جانے والے لوگوں کو واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور چھوڑ کر جانے والوں کو واپس بلائیں گے ، روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ پی آئی اے کے مسئلے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مسئلہ ہے کہ یہ آمریت کے پیداوار ہیں جنہیں جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات دور کرنے چاہئیے۔ میاں نواز شریف جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں جو ملازمین پر گولیاں برسا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملٹری ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہوئے ہیں ان میں جمہوریت نہیں ہے ۔ پرویز مشرف کے دور میں بھی پولیس کا کم استعمال تھا ۔
لیکن موجودہ حکمرانوں نے پولیس کا بے جا استعمال کیا ۔ پی آئی اے ملازمین پر تشدد کر کے ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دوہرائی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل پُر امن احتجاج اور دھرنے کے دوران تیس اگست کی رات کو ہم پر بھی شیلنگ کی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ میں فیصلہ کروں گا اور کراچی یا اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کروں گا۔ حکومت خدشات دور کرنے کی بجائے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کیے جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہہ حکمرانوں نے آصف زرداری کا اریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کی نجکاری نہیں بلکہ اس میں بہتری لانے کے لیے نظام تبدیل کر رہے ہیں۔ تاکہ مریضوں کا بہتر انداز میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے اسٹینڈرڈ کے مطابق علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست اسٹیٹس کو ڈاکٹرز سے کہ وہ تبدیلی جس کا ایکٹ پاس کرنے میں ہمیں ایک سال لگا، اپنے مفاد کے لیے اسے تبدیلی نہ روکیں۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ رکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ عوام دشمن ہیں۔جب تک سسٹم تبدیل نہیں کیا جائے گا تب تک سر کاری اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہو سکے گی۔ ڈیزل پر حکومت نے اٹھانوے فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جو پیپلز پارٹی کے دور میں بائیس فیصد تھا۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ دور کو جنرل پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور سے بھی بد تر قرار دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.