آرمی چیف سے وزیراعلیٰ ، گورنر بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان میں شاہراؤں کی تعمیر سے متعلق بات چیت

بدھ 3 فروری 2016 15:07

راولپنڈی/ پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعلیٰ ، گورنر بلوچستان سے ملاقات کی،جس دوران بلوچستان میں شاہراؤں کی تعمیر سے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پسنی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف سیکریٹری بلوچستان بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی 632کلومیٹر شاہراہ سمیت دیگر شاہراؤں کی تعمیر پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کی 870کلومیٹر طویل شاہرائیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں ۔