پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اجلاس میں فائٹ کیلئے تیار
موقف تسلیم نہ کرنے پر بگ تھری کی حمایت واپس لینے، ہرجانے کا دعویٰ کرنے اوراسپورٹس ثالثی کی عدالت میں جانے کے آپشن پی سی بی کے پاس موجود ہیں
بدھ 3 فروری 2016 16:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کے دو روزہ اجلاس میں پاک،بھارت سیریز کا کیس بھرپور انداز سے پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔موقف تسلیم نہ کرنے پر بگ تھری کی حمایت واپس لینے، ہرجانے کا دعویٰ کرنے اوراسپورٹس ثالثی کی عدالت میں جانے کے آپشن پی سی بی کے پاس موجود ہیں۔ آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں بگ تھری کی اجارہ داری سے متعلق آئینی ترمیم پرنظرثانی سرفہرست ہے۔
ممبر ممالک کی باہمی سیریز،ورلڈٹی ٹوئنٹی کی پلیئنگ کنڈیشنز اورانعامی رقم کے بارے میں بھی فیصلے کئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک،بھارت سیریز کے بارے میں اپنا کیس بھرپور انداز سے پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پی سی بی نے قانونی ماہرین سے مشاورت سے مضبوط کیس تیارکیاہے۔(جاری ہے)
پی سی بی نے آٹھ سال میں چھ پاک،بھارت سیریز کی یقین دہانی پربگ تھری کی حمایت کی تھی۔
لیکن پاکستان کواس حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔بگ تھری سے متعلق ترمیم پر نظرثانی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر تین ملکوں کی کونسل پراجارہ داری کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔پی سی بی کے پاس بگ تھری کی حمایت واپس لینے، ہرجانے کا دعویٰ کرنے اور اسپورٹس ثالثی کی عدالت میں جانے آپشنموجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.