اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق
بدھ 3 فروری 2016 17:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے 2 خواتین کو کچل دیا۔
(جاری ہے)
دونوں خواتین کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکیں، واقعے کے وقت جائے وقوع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت 50سالہ ریحانہ زوجہ شمیم اور اس کی بیٹی 15سالہ ریحہ دختر شمیم کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد الٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.