ساہیوال ‘یو نین کونسل 48/7 کا کمپیوٹر چوری ہونے کی سزا شہریوں کو ملنے لگی ‘ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے ‘شہریوں کا شدید احتجاج ‘ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ
بدھ 3 فروری 2016 17:46
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) یو نین کونسل 48/7 کا کمپیوٹر چوری ہونے کی سزا شہریوں کو ملنے لگی ‘ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے ‘شہریوں کا شدید احتجاج ‘ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر48/7 دفتر انصار گلی کا کمپیوٹر چند ماہ قبل چوری ہوگیا جس کی سزا متعلقہ دفترنے شہریوں کو دینا شرو ع کردی اور پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے جانیوالے افراد کو بار بار چکر لگوا کر خوارکیاجاتاہے اور انہیں سرٹیفکیٹ بناکر نہیں دیئے جاتے۔
نادرا دفتر سے ب فارم اور قومی شناختی کارڈ کیلئے پیدائش نامہ ضروری ہونے پر شہری پریشان ہو گئے ہیں اوریو سی متعلقہ عملہ تاخیری حربے استعمال کرکے شہریوں کو پریشان اور مٹھی گرم کرنے پر مجبور کررہاہے۔مٹھی گرم کرنے پر متعلقہ عملہ دیگر یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ بناکر دیتاہے جس میں لفظی غلطی کرکے شہریوں کو تنگ کیاجاتاہے۔ شہریوں نے ڈی سی ا وساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.