باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک اقدام ہے‘ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش
بدھ 3 فروری 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر دہشت گردی کے حملے کو افسوسناک اقدام قرار دیا ہے ۔ وہ بدھ کو یونیورسٹی کے بورڈآف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے رواں سال کے دوسرے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔صدر جامعہ نے شہداء باچا خان یونیورسٹی کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ طلباء و اساتذہ کا قتل ایک سنگین جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ لہر صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں جیسا کہ سعودی عرب کی مسجد میں گزشتہ دنوں دہشتگردی کا المناک حادثہ ہوا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ طلباء کو دہشت گردی کے مضمرات سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ڈاکٹر الدریویش نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کے دین و اسلاف کی امن و سلامتی پر مبنی تعلیمات سے طلبہ وطالبات کو روشناس کرائیں۔ اجلاس میں جامعہ کی مختلف کلیات کے سکالرز کے مقالات کا جائزہ لیا گیا اور ماہرین نے ان مقالات پر اپنی راے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جامعہ کے نائب صدور سمیت ڈینز، ڈایریکٹرز اور دیگر اعلی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.