برطانیہ کی جگہ یورپی یونین میں ہے، اوباما کا کیمرون کو مشورہ
برطانیہ کا 28رکنی بلاک کا حصہ رہنے میں ہی بہترین فائدہ ہے،وائٹ ہاؤس
بدھ 3 فروری 2016 19:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ اوریورپی_یونین کے درمیان تعلق پر ہونے والی گرما گرم بحث میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو بتایا ہے کہ ان کے ملک کو 28 رکنی بلاک کا حصہ رہنے میں ہی بہترین فائدہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر اوباما نے کیمرون کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا مضبوط یورپی یونین میں مضبوط برطانیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔
اوباما نے ایسے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ جب جون 2016ء میں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے برطانوی ریفرینڈم سے قبل ڈیوڈ کیمرون اپنی جان بخشی کروانے کے لئے برسلز سے کچھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
واشنگٹن نے دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملک برطانیہ کی دیرپاء حمایت کی ہے اور اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ اس بلاک کو چھوڑ دے گا تو یہ بلاک ٹوٹ سکتا ہے۔
ڈیوڈ کیمرون ذاتی طور پر یورپی یونین میں رکنیت کے حامی ہیں مگر انہوں نے اپنی جماعت "کنزرویٹو پارٹی" کے مختلف حلقوں کو منانے کی کوشش میں یورپی یونین کے کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اس سے قبل برطانیہ کو راضی کرنے کے لئے اپنی تجاویز کو بیان کیا تھا جس کے نتیجے میں مذاکرات کی راہ کھل گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.