کراچی،فرنٹیئر کالونی سے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 4 فروری 2016 12:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کی گئی جس میں ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے وصول کی گئی بھتے کی رقم 2000 روپے سمیت اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

متعلقہ عنوان :