اقوام متحدہ کا پینل گارنٹی دے کہ میری گرفتاری غیرقانونی نہیں تو خود
کو برطانوی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں۔جولین اسانج
عمر جمشید جمعرات 4 فروری 2016 13:47
لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کا پینل گارنٹی دے کہ ان کی گرفتاری غیرقانونی نہیں تو وہ خود کو برطانوی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں وہ قبول کر لیں گے کہ مزید اپیل کرنا بے معنی ثابت ہوگا۔اسانج جون 2012 سے مغربی لندن کے علاقے نائٹس برج میں واقع ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین ہیں۔
انھوں نے برطانیہ سے سویڈن ملک بدری سے بچنے کے لیے وہاں پناہ لی تھی۔(جاری ہے)
اسانج کو سویڈن میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔ وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں اور 2012 سے سویڈش استغاثہ ان سے تفتیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔گذشتہ دسمبر میں ایکواڈور نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سویڈن کے حکام اسانڑ سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔جولین اسانج کو یہ بھی خدشہ ہے کہ سویڈن ملک بدری کے بعد سویڈش حکام انھیں امریکہ بھیج دیں جہاں خفیہ امریکی دستاویزات شائع کرنے کی وجہ سے ان پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔برطانیہ کی جانب سے ایکواڈور پر الزام لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سفارت خانے میں جولین اسانج کو پناہ دیے کر انصاف کا راستہ روک رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.