مسافروں کا رش،پردیسی تعطیلات گزارنے کیلئے اپنے آبائی گھروں کو روانہ

جمعرات 4 فروری 2016 22:05

سرگودھا۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء)سرگودھا ضلع میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد جمعہ‘ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث جمعرات کے روز چھٹی کے بعد اپنے شہروں کو روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاری اڈوں‘ بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تعطیل ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار وفاقی،سرکاری محکموں میں ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے ہفتہ کی چھٹی لے کر تین چھٹیاں منانے کیلئے جمعرات کو رخت سفر باندھ لیا تھا جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن‘ لاری اڈوں پر بھی مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں اور پردیسی تعطیلات گزارنے کیلئے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔