اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے ،کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مشتاق احمد غنی
تقسیم ہند کے وقت ایک سازش کے تحت کثیر مسلم آبادی والے علاقوں کو پاکستان سے جدا کر دیا گیا جن میں کشمیر بھی شامل ہے لیکن آج بھی کشمیری قوم کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور بھارت کے غاضبانہ قبضے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے اور آزادی کے اس مطالبہ پر پاکستان کی سیاسی قیادت اور قوم متفق ہیں ،پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک نکالی گئی
جمعہ 5 فروری 2016 19:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سٹی ،پشاور میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے عہدیدار پرویز احمد ایڈووکیٹ، محمد شفیع ڈار، خیبر پختونخوا کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، انجمن تاجران پشاور کے صدر شاہد خان کے علاوہ سکھ برادری کے نمائندوں سمیت طلباء و طالبات اور عوام علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت ایک سازش کے تحت کثیر مسلم آبادی والے علاقوں کو پاکستان سے جدا کر دیا گیا جن میں کشمیر بھی شامل ہے لیکن آج بھی کشمیری قوم کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور بھارت کے غاضبانہ قبضے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے اور آزادی کے اس مطالبہ پر پاکستان کی سیاسی قیادت اور قوم متفق ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مشتاق احمد غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن بد قسمتی سے مرکزی حکومت مظلوم کشمیری عوام کے حق کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈر قوموں کیلئے کھڑے ہوتے ہیں بھاگا نہیں کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیں کشمیر کی آزادی کی جنگ سفارتی سطح سمیت ہر طریقے سے لڑنا ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کے کشمیری عوام پر مظالم سے ان کو نجات دلانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے عالمی دنیا کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی ہر سال ملک بھر میں منایا جاتاہے اور آج کی صوبائی حکومت کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے عوام اپنی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب کے ختتام پر کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی کی قیادت میں جی ٹی روڈ پشاور پر واک بھی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، حریت کانفرنس کے عہدیداروں سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی۔ واک میں کشمیر کی آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرے نے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.