مرحومہ مصورہ لبنیٰ آغا کے زندگی بھر فن پاروں کی نمائش پیر سے شروع ہوگی
رنگون والا سینٹر کی وی ایم گیلری میں 3 مارچ تک نمائش جاری رہے گی، 10 فروری کو سمپوزیم بھی منعقد ہوگا
جمعہ 5 فروری 2016 21:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) مرحومہ مصورہ لبنیٰ آغا کی زندگی کے نادر فن پاروں کی نمائش بعنوان 'میرا ایک مکمل راستہ' وی ایم آرٹ گیلری میں منعقد کی جارہی ہے۔ نمائش کا افتتاحی استقبالیہ بروز پیر مورخہ 8 فروری کو شام 5 بجے شروع ہوگا۔ عظیم آرٹسٹ لبنیٰ آغا آرٹ کے منظر نامے میں سال 1971 میں منظر عام پر اس وقت آئیں جب انہوں نے آرٹس کونسل میں پاکستانی خواتین مصوروں کے درمیان غیرمشابہ تجریدی تحریک کی بنیاد رکھی۔
ان کے مشہور فن پاروں کی سیریز "سفید میں پینٹنگز" تھیں۔ 80 کی دہائی کے اوائل میں وہ آرٹ اسکول میں داخلے کے لئے امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے قیام کیا اور مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا۔ وہ اپنے فن پاروں کی نمائش کے لئے اکثر وطن آتی رہتی تھیں۔(جاری ہے)
اس نمائش میں ان کے فن پاروں کی ایک بڑی تعداد وہ ہے جن کی اس سے قبل پاکستان میں نمائش نہیں ہوئی ہے اور وہ فن پارے امریکہ سے خصوصی طور پر منگوائے گئے ہیں۔
نمائش کے لئے ان کی مختلف پینٹنگز جمع کرنے والے آرٹ کے مقامی شائقین نے بھی تعاون کیا ہے۔ لبنیٰ آغا کی زندگی بھر کے فن پاروں میں ان کے اوائل زندگی سے لیکر ان کے تازہ ترین اسلامی فن پارے تک شامل ہیں۔ آرٹ گیلری کی مہتمم رفعت علوی بتاتی ہیں، " لبنیٰ آغا کے زندگی بھر کے فن پاروں کی نمائش کا مقصد ان کے متحرک جذبے اور ان کے بہترین کام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ وہ چار دہائیوں تک جرات کے ساتھ اپنے متعین راستوں پر تیزی سے آگے بڑھتی رہیں اور سال 2012 میں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئیں۔ " یہ نمائش 3 مارچ تک جاری رہے گا۔ نمائش کے ساتھ ہی رنگون والا سینٹر کی وی ایم گیلری میں 10فروری کو بروز بدھ لبنیٰ آغا کے آرٹ کے کام پر خصوصی سپموزیم منعقد کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.