یہ سیاست نہیں ریاست بچانے کاوقت ہے،پرویز مشرف نے سیاست کی بجائے ریاست کواہمیت دی ،قومی مفادمیں دوررس فیصلے کئے ،کسان پرویزمشرف کے دورمیں آسودہ اور اب مایوس ہیں، نوازشریف بنیادی طورپر تجارت پیشہ ہیں ،وہ شروع دن سے سیاست کی آڑمیں تجارت کررہے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہد کا یوتھ ونگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 18:23
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں ریاست بچانے کاوقت ہے،پرویز مشرف نے سیاست کی بجائے ریاست کواہمیت دی اورقومی مفادمیں دوررس فیصلے کئے، پرویز مشرف نے اپنے دورحکومت میں قومی اداروں کی مضبوطی اورمزدوروں سمیت ہنرمندوں کی خوشحالی کیلئے کلیدی کرداراداکیاتھا،کسان بھی پرویزمشرف کے دورمیں آسودہ تھے مگرآج مایوس ہیں، نوازشریف بنیادی طورپر تجارت پیشہ ہیں اوروہ شروع دن سے سیاست کی آڑمیں تجارت کررہے ہیں۔
وہ ہفتہ کو اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ ان کے نزدیک ریاست ،قومی حمیت ،ملکی سا لمیت اورقومی معیشت کی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔(جاری ہے)
حکمرانوں کی ہٹ دھرمی سے مزیدبگاڑپیداہوگا۔دھاندلی برانڈ حکمرانوں کوعوام پردھونس جمانے کے سواکچھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں کئی بار مظاہرین پرگولی چلی اوراب تک بیسیوں لوگ مارے جاچکے ہیں۔
اس نام نہادعہدجمہوریت میں شہریوں کے بنیادی حقوق کدھر گئے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اورناسمجھ حکمرانوں نے خود پی آئی اے اہلکاروں کواحتجاجی تحریک پراکسایا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے دواہلکارباوردی اہلکاروں کی گولی سے مارے گئے یاکسی بیرونی شرپسندکانشانہ بنے یہ دونوں صورتوں میں حکومت کی بدانتظامی اورمن مانی کاشاخسانہ ہے۔ ماضی میں شریف برادران کی دھونس پراس ملک میں کئی بار شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال ہوئی ،اس وقت انہیں قومی وسائل کے ضیاع کاخیال کیوں نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نام نہاد تحریک نجات کے دوران مقروض پاکستان کی کمزورمعیشت کوکئی سوارب روپے کانقصان برداشت کرناپڑا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اوران کے حواریوں کارویہ ''اووروں کونصیحت خودمیاں فضیحت ''والی بات ہے ۔حکمران عوام کواپناغلام جبکہ قومی وسائل کوشیرمادرسمجھناچھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل ہرمظلوم کے ساتھ ہے ،ظالم حکمرانوں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کاوقت آگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.