عوامی نیشنل پارٹی کی کوئٹہ میں خودکش حملہ کی مذمت

معصوم بے گناہ نہتے انسانوں کو موت کی آغوش میں بھیجنا انتہائی سفاکانہ عمل ہے،بیان

ہفتہ 6 فروری 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ میں خودکش حملہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور غیراسلامی فعل قرار دیا معصوم بے گناہ نہتے انسانوں کو موت کی آغوش میں بھیجنا انتہائی سفاکانہ عمل ہے خواتین اور بچوں بھی معاف نہیں کیا جارہا بیان میں حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے انتہاء پسند دہشت گردی بارے واضع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز معصوم شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جب تک نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل نہیں کیا جاتا اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے کسی بھی حکمران کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے رعایا کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکے اور اقتدار سے بھی چمٹے رہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ان واقعات کے سدباب کیلئے حکومتی و ریاستی ادارے ایک پیج پر ہو کر ان کی بیخ کنی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور اس کے سہولت کاروں کو بھی نشانہ عبرت بنایا جائے بیان میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کے فوری علاج و معالجے اور شہید ہونے والے لواحقین کیلئے معاوضے کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے پشتون ایس ایف اور نیشنل یوتھ کے صوبائی بیان میں بھی دھماکہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ایسے انسانیت اور بربریت اور زندگی کی انتہاء قرار دی اور حکومت وقت سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا علاوہ ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پی ایس ایف اور این وائے او کے وفد کے ہمراہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی غیرت دریافت کی

متعلقہ عنوان :