کوہلی اور انوشکاایک دوسرے سے کناہ کش ہوگئے
پیر 8 فروری 2016 11:53
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جب کہ دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ کرکٹر ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے جس کے برخلاف انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی۔(جاری ہے)
دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر”بریک سیلفی“ پوسٹ کی لیکن نہ جانے انہیں کیا سوجھی انہوں نے اسے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.