ہدایت کار الیخاندرو اِنا ریتْو نے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا
پیر 8 فروری 2016 12:20
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ فلم ”دا ریوننٹ“ کے ہدایت کار الیخاندرو اِنا ریتْو نے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی فلم ڈائریکٹر نے دو برس میں دوسری بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔پچھلے سال بھی میکسِکو سے تعلق رکھنے والے الیخاندرو اِناتْو کو فلم برڈ مین کی ہدایتکاری پر یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
برڈ مین کے لیے ہی انہیں بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے الیخاندرو نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کے کام بلکہ تمام تارکین وطن کی خدمات کا بھی اعتراف ہے۔یہ محبت اور اعزاز جو آج مجھے آپ سے ملا ہے یہ پورے ملک کے لیے ہے اور یہاں رہنے والے تمام لاطینی امریکیوں کے لیے ہے۔(جاری ہے)
میں اچانک سے ان تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہوں جو یہاں رہتے ہیں اور ان کی اس ملک کے لیے بڑی خدمات ہیں۔
آپ کی اس محبت پر میں فخر اور خوشی محسوس کررہا ہوں۔انھوں نے اپنی تقریر میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی دوڑ میں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا جنھوں نے کچھ عرصہ قبل غیر رجسٹرڈ شدہ میکسیکن تارکینِ وطن کو ریپسٹ اور منشیات فروش کہا تھا۔جب میں نامزد ہونے کے بعد وہاں گیا تھا تو اس وقت وہاں 120 میکسیکن افراد گرم کھانے سے ہماری توازع کر رہے تھے اور وہ بہت بہتر پارٹی تھی۔ بلکہ ویوا میکسیکو جیسی۔ ان لوگوں کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے بالکل نہیں بتایا ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.