ایف سی ، حساس ادارے اور پولیس کا کچہری روڈ پر مشترکہ سرچ آپریشن ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 9افراد گرفتار

پیر 8 فروری 2016 16:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) ایف سی ، حساس ادارے اور پولیس کا کچہری روڈ پر خود کش حملے کے بعد کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کلی کمالوں سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 9افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اتحاد کالونی اور کلی مبارک سے غیر قانونی طورپر مقیم 10افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے کارروائی کے دوران دو رائفلز دو پسٹل برآمد کرلئے گئے ہیں گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :