ضیاء احمد خان نے کراچی چیمبر کے قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 8 فروری 2016 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے سینئر نائب صد ضیاء احمد خان نے کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان کے مطابق قائمقام صد ر ضیاء احمد خان کے سی سی آئی سے پچھلے 40 سال سے منسلک ہیں جبکہ انھیں بزنس میں گروپ کا بانی رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جو چیرمین برنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں کراچی کی پوری تاجرو صنعتکار برادری کی خدمت کرنے میں کوشاں ہے ۔

قائمقام صد ر ضیاء احمد خان وقتافوقتا کے سی سی آئی کی مختلف سب کمیٹیوں کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں جبکہ کئی مواقعوں پر ان کی کمپنی نے کے سی سی آئی کے ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :