وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دیوارِ مہربانی کا افتتاح کر دیا
پیر 8 فروری 2016 18:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء )وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ادارہ اعلوم ابلاغیات کے طلباء کی جانب سے فردوس مارکیٹ کے نزدیک جام شیریں پارک کے بالمقابل ’دیوارِ مہربانی‘ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔
دیوار مہربانی کا خیال ایران سے مستعار لیا گیا ہے جہاں مخیر حضرات اپنے استعمال شدہ کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیاء ضرورت مند اور سفید پوش لوگوں کے لئے چھوڑ دیتے تھے۔ اس دیوار کی تعمیر میں ادارہ علوم ابلاغیات کے طالب علم حارث بھٹی ، حسنین ناصر، سلمان عالم، اسدخان اور حنان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی سب سے ذیادہ عطیات دینے والی قوم ہے اور یہاں مخیر حضرات بہت ذیادہ ہیں۔
دیوارِ مہربانی سے سفید پوش طبقہ استفادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیوارِ مہربانی پر اسی کا حق ہے جس کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ علوم ابلاغیات کے طالبعلموں کا یہ اقدام قابل تحسین ہے جبکہ دیوار پر نقش و نگار کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء و طالبات نے کیا ہے۔ اس موقع پرچیئرمین اخوت فاوٗنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی دیوارِ مہربانی کا دورہ کیا ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.